Thursday, February 6, 2025, 10:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا کی نئی فلم میں دھوم دھام سے واپسی

جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا کی نئی فلم میں دھوم دھام سے واپسی

اس بار یہ جوڑی ایس ایس راجامولی اور مہیش بابو کی آنے والی میگا بجٹ فلم SSMB29 کا حصہ بنے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا کی نئی فلم میں دھماکے دار واپسی ہوگئی۔

بالی وڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا ایک بار پھر ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

اس بار یہ جوڑی ایس ایس راجامولی اور مہیش بابو کی آنے والی میگا بجٹ فلم SSMB29 کا حصہ بنے گی۔

رپورٹ کے مطابق SSMB29 میں جنوبی بھارتی اداکار پرتھوی راج سوکمارن کو ایک اہم کردار کے لئے سائن کیا گیا تھا لیکن وہ فلم کا حصہ نہ بن سکے، اب ان کی جگہ جان ابراہم نے لے لی ہے، جان ابراہم حیدرآباد میں شوٹنگ کریں گے اور ان کے کئی سینز پریانکا چوپڑا کے ساتھ ہوں گے۔

banner

یہ فلم ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے، جس میں مہیش بابو مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم ایک ایڈونچر ایکشن کہانی ہوگی، جس کی شوٹنگ بھارت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی کی جائے گی۔

اطلاعات ہیں کہ فلم قدیم بھارتی دیومالائی کہانی پر مبنی ہوگی لیکن جدید دنیا میں پیش کی جائے گی، یاد رہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز 3 جنوری کو ہوا تھا اور حال ہی میں پریانکا چوپڑا حیدرآباد پہنچیں، جس سے ان کے فلم کا حصہ بننے کی قیاس آرائیاں مزید مضبوط ہو گئیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024