Wednesday, February 12, 2025, 7:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سینیٹ نے جان ریٹکلف کو سی آئی اے سربراہ بنانے کی منظوری دیدی

سینیٹ نے جان ریٹکلف کو سی آئی اے سربراہ بنانے کی منظوری دیدی

توثیق کی دوٹنگ کے دوران انہوں نے 25 کے مقابلے میں 74 ووٹ حاصل کیے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سینیٹ نے سی آئی اے کی سربراہی کے لیے جان ریٹکلف کی نامزدگی کی توثیق کر دی۔

صدر ٹرمپ نے جان ریٹکلف کو امریکہ کی سب سے بڑی انٹیلی جینس ایجنسی کی قیادت کے لیے نامزد کیا تھا۔

ریٹکلف سینیٹ سے منظوری حاصل کرنے والے ٹرمپ کابینہ کے دوسرے رکن ہیں۔ اس سے قبل وزارت خارجہ کی سربراہی کے لیے مارکو روبیو توثیق حاصل کر چکے ہیں۔

ریٹکلف ٹرمپ کی پہلی صدراتی مدت میں نیشنل انٹیلی جینس کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔وہ ایک ریپبلکن ہیں اور ٹیکساس سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے ایک سابق وفاقی پراسیکیوٹر(استغاثہ کے وکیل) کے طور پر ٹرمپ کے پہلے مواخذے کے دوران ان کا بھرپور دفاع کیا تھا۔

banner

توثیق کی دوٹنگ کے دوران انہوں نے 25 کے مقابلے میں 74 ووٹ حاصل کیے۔

گزشتہ ہفتے سینیٹ میں توثیق کی سماعت میں ریٹکلف نے کہا تھا کہ روس اور چین سمیت امریکہ کے مخالفین کا مقابلہ کرنے کے لیے سی آئی اے کو مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجی کو بہتر طور پر استعمال میں لانا چاہیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024