Wednesday, November 19, 2025, 12:10 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہوجائے معاہدہ کیسے ہوسکتا ہے؟ ترجمان حماس

جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہوجائے معاہدہ کیسے ہوسکتا ہے؟ ترجمان حماس

ہم اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور ہم نے اسرائیل کے جرائم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہےکہ جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہوجائے اور جب تک اسرائیل ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتا کیسے معاہدہ ہوسکتا ہے؟

حماس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عالمی برادری نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا، دنیا اب ہوش میں آئی ہے جب اسرائیل کا نقصان ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور ہم نے اسرائیل کے جرائم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے ۔ معاہدہ کرنا ہوتا تو ہم 70 سال میں پہلے ہی کرلیتے

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں 22 مقامات پر ہم جدوجہد کررہے ہیں اور ابھی اسرائیلی حراست کی تعداد نہیں بتا سکتے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024