برطانیہ اور جرمنی نے تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں
معاہدہ کا مقصد سیکورٹی، سرمایہ کاری اور ملازمتوں کو بڑھانا ہے۔
معاہدے کے تحت جرمن دفاعی کمپنی رہینمیٹال آرٹلری بندوقوں کے بیرل بنانے کے لئے برطانیہ میں ایک نئی فیکٹری کھولے گی، جس سے 400 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
دونوں ممالک جدید ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے میزائل تیار کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔
جرمن بحری نگرانی کرنے والے طیارے وقتاً فوقتاً اسکاٹ لینڈ کےآر اے لوزی متھ سے شمالی بحر اوقیانوس کے گشت کے لئے پرواز کریں گے۔
برطانیہ میں جرمن سفیر میگوئل برجر نے کہا کہ یورپی کمیشن اگلے پانچ برسوں میں دفاع پر بہت زیادہ توجہ دے گا اور برطانیہ کے لئے اس میں شامل ہونے کی گنجائش موجود ہے۔
برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ یہ ایک سنگ میل ہے، جس سے دونوں ممالک کی فوج اور دفاعی صنعتیں قریب آئیں گی۔ حقیقت میں دونوں ممالک پہلے ہی نیٹو اتحاد کے رکن کے طور پر تعاون کر رہے ہیں۔