Thursday, December 26, 2024, 4:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جرمنی میں میلے کے دوران چاقو حملہ، تین افراد ہلاک، ملزم فرار

جرمنی میں میلے کے دوران چاقو حملہ، تین افراد ہلاک، ملزم فرار

زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویش ناک ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمنی کے شہر زولنگن میں میلے کے دوران ایک چاقو بردار شخص کے حملے میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

چاقو زنی کا واقعہ ایک مارکیٹ میں پیش آیا جہاں اسٹیج پر موسیقی جاری تھی اور کافی لوگ جمع تھے۔

حکام کے مطابق چاقو زنی کے واقعے میں زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویش ناک ہے۔

جرمنی کے مغرب میں واقع زولنگن شہر کی 650 ویں سالگرہ کی مناسبت سے جاری یہ میلہ اتوار تک جاری رہنا تھا تاہم چاقو زنی کے واقعے کے بعد علاقے کو خالی کرالیا گیا۔

banner

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق پونے دس بجے شب پیش آیا، حملے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جسے تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، ملزم کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

جرمن پولیس کی جانب سے میلے میں چاقو زنی کے اس واقعے کو دہشتگرد حملہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024