Saturday, March 22, 2025, 2:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جرمنی میں اسلام مخالف رہنما پر حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی ماردی

جرمنی میں اسلام مخالف رہنما پر حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی ماردی

یس اہلکار پر بھی حملہ آور نے چاقو کے وار کیے

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمن پولیس نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما پر ایک اجتماع کے دوران چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو گولی مار دی۔

جرمنی کے ایک مرکزی بازار میں انتہاپسند اسلام دشمن رہنما مائیکل اسٹورزنبرگر ایک اجتماع سے خطاب کررہا تھا اور اس دوران چاقو برداد شخص نے حملہ کردیا۔

حملہ آور نے رہنما کو بچانے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار پر بھی چاقو کے وار کیے جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے حملہ آور کو گولی مار دی۔

گولی لگنے سے حملہ آور زخمی ہوکر زمین پر گرگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ تاہم چاقو بردار حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

banner

سوشل میڈیا فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگے ایک ڈاڑھی والے شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 59 سالہ اسٹورزنبرگر سیاست دان اور بلاگرز ہے جو اسلام مخالفت کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ ان کی جماعت فلسطین اور دیگر مسلم ممالک سے جرمنی آنے والے مسلمانوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ مہم چلا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024