4
جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائیر نے ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔
جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائیر نے چانسلر اولاف شولز کی مخلوط حکومت کے خاتمے کے بعد نئے عام انتخابات کرانے کے لیے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔
پارلیمان کی تحلیل کے بعد جرمنی میں نئے عام انتخابات 23 فروری کو ہوں گے۔
اس حوالے سے جرمن صدر شٹائن مائیر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کو ایک مستحکم اور پارلیمان میں اکثریت کی حامل حکومت چاہیے۔