Thursday, March 27, 2025, 1:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دی

جنوبی افریقہ کی گروپ ’بی‘ میں پہلی پوزیشن

by NWMNewsDesk
0 comment

چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور گروپ ’بی‘ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ رواں ایونٹ میں سب سے کم 179 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 30ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ناکام ثابت ہوا۔

انگلینڈ کو پہلا نقصان صرف 9 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سالٹ 8 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ بالترتیب 20 رنز اور 37 رنز پر گر گئی، 103 رنز کے مجموعے پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

banner

انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 37 رنز جو روٹ نے بنائے، جوفرا آرچر 25، بین ڈکٹ 24، کپتان بٹلر 21، ہیری بروک 19 اور اوورٹن 11 رنز بناسکے۔

انگلش ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پوری ٹیم 39ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور ویان مولڈر نے 3، 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، جبکہ کیشو مہاراج 2، نگیڈی اور ربادا ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر چکا ہے۔

پروٹیز کی جانب سے 39 رنز کے عوض 3 وکٹیں اور 3 کیچز تھامنے والے مارکو جانسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پروٹیز بیٹر راسی وین ڈیر ڈوسن نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں سے سجی 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ ہینرک کلاسن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ریان رکیلٹن نے 27 اور ڈیوڈ ملر نے 7 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024