Saturday, April 26, 2025, 1:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی افریقہ کے سفیر پر ’صدر ٹرمپ سے نفرت‘ کا الزام؛ امریکہ بدر

جنوبی افریقہ کے سفیر پر ’صدر ٹرمپ سے نفرت‘ کا الزام؛ امریکہ بدر

ابراہیم رسول نسلی تعصب کا شکار ہیں جو امریکہ سے نفرت کرتے ہیں ؛ روبیو

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول پر امریکہ اور صدرڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کا الزام لگاتے ہوئے ‘پرسونا نان گریٹا’ قرار دے کر ملک بدر کردیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ’جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کا اب امریکہ میں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔‘

انہوں نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ میں صدر ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ابراہیم رسول ایک نسلی تعصب کے شکار سیاست دان ہیں جو امریکہ سے نفرت کرتے ہیں اور پریزیڈنٹ آف دی یونائیٹڈ سٹیٹس (امریکی صدر) سے نفرت کرتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے پاس ان کے ساتھ بات چیت کے لیے کچھ بھی نہیں ہے اور اس لیے انہیں پرسونا نان گریٹا (ناپسندیدہ شخصیت) سمجھا جائے گا۔‘ یعنی ایسا شخص جسے امریکہ خوش آمدید نہیں کہے گا۔

banner

جنوبی افریقہ نے صدر ٹرمپ سے نفرت کے الزام میں امریکہ سے اپنے سفیر کی ملک بدری کے امریکی فیصلے کو ’افسوسناک‘ قرار دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدارتی دفتر نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’افسوسناک ملک بدری کو نوٹ کر لیا ہے اور تمام متعلقہ اور متاثرہ سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں سفارتی ضابطے کو برقرار رکھیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جنوبی افریقہ امریکہ کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعلقات استوار کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔‘

جنوبی افریقہ کے سفیر کی بے دخلی امریکہ کی جانب سے ایک انتہائی غیر معمولی اقدام ہے جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں تازہ ترین پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024