Wednesday, January 22, 2025, 5:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی کوریا کے آرمی چیف کی استعفیٰ کی پیشکش

جنوبی کوریا کے آرمی چیف کی استعفیٰ کی پیشکش

ہم مارشل لاء میں ماہر نہیں ہیں؛ آرمی چیف پارک آن سو

by NWMNewsDesk
0 comment

ملک میں مارشل لاء کی کوشش کے معاملے جنوبی کوریاکے آرمی چیف پارک آن سو نے  استعفیٰ دینے کی پیشکش کی ہے۔

پارک جنوبی کوریا کے مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے مگر انہوں نے آج پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کا صدر کے مارشل لاء نافذ کرنے کے اعلان سے معمولی سا تعلق تھا۔

آرمی چیف پارک آن سو نے کہا کہ ہم فوج کے پیشہ ورانہ کاموں میں ماہر ہیں اور ہم مارشل لاء (فوجی حکومت) میں ماہر نہیں ہیں۔

ممکنہ طور پر صدر کو مارشل لاء لگانے کی تجویز دینے والے کوریاکے وزیردفاع کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

banner

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے 2 روز قبل ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا تھا مگر بعد ازاں پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دیے جانے پر انہوں نے مارشل لاء اٹھانے کا اعلان کردیا۔

ملک میں مارشل لاء کے ختم ہونے کے بعد جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرائی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024