Thursday, March 27, 2025, 12:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی کوریا میں زیر تعمیر پل زمین بوس، 4 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں زیر تعمیر پل زمین بوس، 4 افراد ہلاک

سیول سے تقریباً 65 کلومیٹر جنوب میں اینسیونگ شہر میں 10 افراد سائٹ پر کام کر رہے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریائی شہیر اینسیونگ میں زیر تعمیر ہائی وے پل کا ایک اونچا حصہ منہدم ہونے کے نتیجے میں وہاں موجود 4 مزدور ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

فائر حکام نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں منگل کو زیر تعمیر ہائی وے کا اونچا حصہ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت سیول سے تقریباً 65 کلومیٹر جنوب میں اینسیونگ شہر میں 10 افراد سائٹ پر کام کر رہے تھے۔

حادثہ صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب ہائی وے پل کو سہارا دینے والے 50 میٹر اونچے اسٹیل کے 5 ڈھانچے گرنے سے مزدور ملبے میں دب گئے۔

banner

زمین، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی وزارت نے کہا کہ اس نے حکام کی ایک ٹیم کو جائے وقوعہ روانہ کردیا ہے، تاہم ہائی وے پل گرنے کی فوری طور پر کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

ہائی وے پل کی مذکورہ سائٹ پر تعمیراتی کام کی ذمہ دار ہنڈائی انجینیئرنگ نے حادثے میں جانوں کے ضیاع اور مزدوروں کے زخمی ہونے پر معذرت کی ہے۔

منڈائی انجینیئرنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی فوری طور پر سائٹ کی بحالی اور حادثے کی صحیح وجہ جاننے کے لیے جامع تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024