Saturday, January 18, 2025, 6:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ تباہ ہوگیا

جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ تباہ ہوگیا

طیارے میں سوار 181 میں سے 179 افراد ہلاک، دو افراد زندہ بچ گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

اتوار کو جنوبی کوریا کی ایک مقامی ایئر لائن جے جو ایئر کا مسافر طیارہ دار الحکومت سول سے جنوب میں 290 کلو میٹر دور موان شہر کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔

بظاہر جہاز کے لینڈنگ گیئر نہیں کھلے اور وہ رن وے پر پھسلتا ہوا ایئرپورٹ میں کنکریٹ سے بنی دیوار سے ٹکرا کر زوردار دھماکے سے تباہ ہو گیا۔

جنوبی کوریا کے حکام نے لینڈگ کے دوران کریش ہونے والے طیارے پر سوار 181 مسافروں میں سے 179 کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ عملے کے دو افراد زندہ بچ گئے ہیں۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً نو بجے پیش آیا۔
کریش ہونے والا طیارہ 15 سال پرانا بوئنگ 737 کا جیٹ-800 تھا جس پر 181 افراد سوار تھے۔

banner

حکام کے مطابق طیارے میں سوار افراد میں سے 179 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے 65 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔

کریش کے بعد ریسکیو ٹیموں نے طیارے کے عملے کے دو افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کرلیا تھا جن کی جان بچ گئی ہے۔

موان کے چیف فائر اسٹیشن لی جیون ہیون نے ایک بریفنگ میں بتایا ہے کہ دیوار سے ٹکرانے کے بعد طیارہ پوری طرح تباہ ہوگیا اور ملبے میں صرف اس کی دم قابلِ شناخت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طیارہ کریش ہونے کے دیگر ممکنہ اسباب کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں جیسے کہیں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے میں تیکنیکی مسائل تو پیدا نہیں ہوئے اور جس کے باعث اس کی لینڈنگ گیئر نہیں کھلے۔

ایک اور بریفنگ میں ٹرانسپورٹ کی وزارت کے اعلیٰ عہدے دار جو جونگ نے بتایا کہ طیارے کے کریش ہونے اور اس میں آگ لگنے کے اسباب جانے کے لیے تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

جو جونگ کا کہنا ہے کہ فلائٹ ڈیٹا اور طیارے کا وائس ریکارڈر بھی تلاش کرلیا گیا ہے۔

موان میں ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے لینڈنگ گیئر نہیں کھلے۔

ٹرانسپورٹ کی وزارت کے مطابق طیارہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک سے واپس آ رہا تھا اور اس میں دو تھائی شہری بھی سوار تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024