Saturday, January 18, 2025, 7:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے فیصلے کا پہلے سے علم نہیں تھا: امریکہ

جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے فیصلے کا پہلے سے علم نہیں تھا: امریکہ

جنوبی کوریا کی جمہوریت دنیا کی طاقت ور جمہوریتوں میں سے ایک ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعوی کیا ہےکہ جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے مارشل لاء کے فیصلے کا پہلے سے علم نہیں تھا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ جنوبی کوریا کی جمہوریت دنیا کی طاقت ور جمہوریتوں میں سے ایک ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اہم ہے کہ جنوبی کوریا میں سیاسی تنازعات پُرامن اور قانون کی بالادستی کے ساتھ حل ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کچھ روز میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے بات چیت کا امکان ہے۔

banner

جنوبی کوریا کے صدر نے گذشتہ روز ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ اور کابینہ نے کچھ گھنٹوں بعد ہی صدر کے مارشل لاء کے فیصلے کو کالعدم کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024