Sunday, January 12, 2025, 10:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے بیرون ملک جانے پر پابندی

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے بیرون ملک جانے پر پابندی

استعفیٰ کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے کا عندیہ

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول پر مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اعلیٰ عہدیداران کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے قائم ادارے کے سربراہ اوہ دونگ وون نے صدر یون سک یول کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا حکم دیا۔

انہوں نے پارلیمنٹ کو صدر کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے اگاہ کیا۔

وزارت انصاف کے ایک عہدیدار بے سانگ نے پارلیمانی پارٹی کو بتایا کہ صدر پر سفری پابندی کے حکم پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

banner

اس کے علاوہ ان کی جماعت کے اراکین کی جانب سے استعفیٰ کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

یہ پینل 2021 میں صدر اور ان کے اہل خانہ سمیت اعلیٰ حکام کے خلاف تحقیقات کے لیے قائم کیا گیا تھا لیکن اس کے پاس صدر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اختیار نہیں ہے، اس کے بجائے، قانون کے مطابق اس معاملے کو استغاثہ کے دفتر کو بھیجنے کی ضرورت ہے۔

یون سک یول ہفتے کے روز پارلیمنٹ میں مواخذے سے بچ نکلے تھے لیکن ان کی پارٹی کی جانب سے صدارتی اختیار وزیراعظم کو تفویض کردیئےگئے ہیں۔

گزشتہ روز پراسیکیوٹرز نے سابق وزیردفاع کم یون ین کو مارشل لا کے اعلان میں مبینہ کردار پر حراست میں لیا۔

یون سوک یول نے 3 دسمبر کو فوج کو ’ریاست مخالف قوتوں‘ اور رکاوٹ ڈالنے والے سیاسی مخالفین کا سدباب کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر ہنگامی اختیارات دیے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024