Thursday, January 23, 2025, 6:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی کورین صدر کے دفتر پر پولیس کا چھاپہ

جنوبی کورین صدر کے دفتر پر پولیس کا چھاپہ

سابق وزیر دفاع کِم یونگ ہیون کی خودکشی کی کوشش

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریا کی پولیس کے ایک خصوصی تفتیشی یونٹ نے کہا ہے کہ اس نے صدر یون سوک یول کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔

پولیس نے ایک پیغام میں کہا کہ ’خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے صدارتی دفتر، نیشنل پولیس ایجنسی، سیئول میٹرو پولیٹن پولیس ایجنسی اور نیشنل اسمبلی سکیورٹی سروس پر چھاپہ مارا ہے۔‘

گزشتہ ہفتے صدر یون سوک یول نے ملک میں مارشل لگا نافذ کر دیا تھا، تاہم اپوزیشن کی جانب سے سخت مخالفت کے بعد چند ہی گھنٹوں کے اندر مارشل لا ختم کرنے کا حکم جاری کیا۔

مارشل لا لگانے کی ناکام کوشش کرنے والے صدر یون سوک یول پر پہلے ہی بیرون ملک سفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔

banner

منگل کو پولیس نے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں سابق وزیر دفاع کِم یونگ ہیون کو گرفتار کر لیا تھا۔

بدھ کو یونہاپ نیوز ایجنسی نے خبر دی تھی کہ کِم یونگ ہیون نے گرفتاری سے کچھ دیر پہلے خودکشی کوشش کی۔

سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کیونکہ اس بات کا خدشہ تھا کہ شواہد کو ضائع کیا جا سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے اپنے وکلا کے ذریعے کہا ہے کہ ’تمام صورتحال کی ذمہ داری صرف مجھ پر ہے اور یہ کہ ماتحت حکام میرے احکامات کی پیروی کر رہے تھے اور فرائض سرانجام دے رہے تھے۔‘

اتوار کو حراست میں لیے جانے والے وزیر دفاع پر سفری پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے، اسی طرح سابق وزیر داخلہ اور مارشل لا آپریشن کے انچارج جنرل پر بھی سفری پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024