Wednesday, March 19, 2025, 10:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوب مشرقی اسپین میں سیلاب، کم ازکم اکیاون افراد ہلاک

جنوب مشرقی اسپین میں سیلاب، کم ازکم اکیاون افراد ہلاک

ویلنسیا کے علاقے میں ریڈ الرٹ،عوامی سروسز معطل

by NWMNewsDesk
0 comment

اسپین کے جنوب مشرقی علاقے ویلنسیا میں موسلا دھار بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے بعد کم ازکم اکیاون افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

علاقائی حکومت کے سربراہ کارلوس مازون نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سے لوگ ابھی تک ناقابل رسائی بن جانے والے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

حکام نے منگل کو بتایا تھا کہ ویلنسیا کے علاقے میں ایک ٹرک ڈرائیور اور مشرقی صوبے الباسیٹے کے قصبے لیٹور میں چھ افراد لاپتہ ہیں۔

موسلا دھار بارشوں نے جنوب مشرقی اسپین کے کئی حصوں کو تباہ کردیا، اور اس کے نتیجے میں منگل کے روز کئی سڑکیں اور دیہات زیر آب آگئے۔

banner

حکام نے متاثرہ رہائشیوں کو گھروں میں پناہ لینے کا مشورہ دیا اور مشرقی ویلنسیا کے علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، کچھ علاقوں جیسے ٹورس اور یوٹیل میں 200 ملی میٹر (7.9 انچ) بارش ریکارڈ کی گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی درجنوں ویڈیوز میں لوگوں کو سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے دکھایا گیا ہے، بہت سے لوگ بہہ جانے سے بچنے کے لیے درختوں سے چمٹے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

طوفانی سیلاب نے سڑکوں پر کاریں بہا دیں اور مشرقی اسپین کے بڑے حصے میں ریل سروس اور فلائٹ آپریشن میں خلل پڑا۔

ملاگا کے قریب ایک تیز رفتار ٹرین جس میں تقریباً 300 افراد سوار تھے پٹری سے اتر گئی، تاہم ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024