غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے حماس نے آج مزید 4 اسرائیلی خواتین کو رہا کرنےکا اعلان کردیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے رہائی پانے والی خواتین کے نام جاری کردیئے ہیں
ان چار خواتین فوجیوں میں 20 سالہ کرینہ ایریف، 20 سالہ ڈینییلا گلبوا، 20 سالہ نیمہ لیوی اور 19 سالہ لیری الباج شامل ہیں۔
چاروں خواتین کا تعلق اسرائیلی فوج سے ہے۔
ان کو عسکریت پسند گروپ حماس کے جنگجوؤں نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا جو غزہ میں جنگ کا باعث بنا۔
ان چار افراد کی رہائی اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ہوگی جس میں یرغمالوں کی آزادی کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سےفلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
مغویوں کے اہل خانہ کی نمائندگی کرنے والے ایک “ایڈووکیسی” گروپ نے رہا کیے جانے والے اسیر اسرائیلیوں کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت جنگ بندی کے معاہدے کے تحت لڑائی میں وقفہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔
اسرائیل 100 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔