Sunday, March 16, 2025, 6:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنگ بندی کی تجویز ہمیں لڑائی دوبارہ شروع کرنے سے نہیں روکتی: نیتن یاہو

جنگ بندی کی تجویز ہمیں لڑائی دوبارہ شروع کرنے سے نہیں روکتی: نیتن یاہو

اگر مذاکرات ناکام ہو ئے تو جنگ پھر شروع کرنے کا آپشن موجود ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاکہنا ہے کہ جنگ بندی کی تجویز ہمیں لڑائی دوبارہ شروع کرنے سے نہیں روکتی۔

وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی ارکان کنیسٹ کو مطلع کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز اپنی موجودہ شکل میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیتی ہے، اگر حماس کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو ہمارے پاس جنگ دوبارہ شروع کرنے کا آپشن موجود ہو گا۔

نیتن یاہو نے قانون سازوں کو یقین دلایا کہ یہ تجویز اسرائیل کو کسی بھی وقت لڑائی دوبارہ شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، جب اسے لگے گا کہ مذاکرات “بے سود” ہیں تو ہم غزہ میں جنگ دوبارہ چھیڑ دیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ مذاکرات کے بعد کے مرحلے میں حماس کے زیر حراست تمام افراد کی رہائی،حماس کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنے اور غزہ کی پٹی پر اس کی حکمرانی کے خاتمے پر اصرار کریں گے۔

banner

گزشتہ جمعے امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر کے مجوزہ جنگ بندی منصوبے میں مرحلہ وار اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلاء اور قیدیوں کے تبادلے کی تجاویزپیش کی گئیں تھیں۔

دوسری جانب جی سیون اور عرب ممالک نے جوبائیڈن تجویز کو جنگ بندی کے لیے ناگزیرقرار دےدیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دے دی ہے تاہم غزہ پر اسرائیلی مظالم تھمے نہیں ہیں ، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینی ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

7اکتوبر 2023 سے اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 36 ہزار 479 ہوگئی جبکہ 82 ہزار 777 فلسطینی زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024