100
کنگ خان اسکرین پر آنے سے پہلے ہی چھا گیا
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی ریلیز میں صرف تین دن باقی ہیں، فلم نے سنیما پر لگنے سے پہلے ہی باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کردیئے
بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈوانس بکنگ کے تحت میگا تھرلر ’جوان‘ کے صرف تین دن میں دس لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جس کے ساتھ اس نے ’پٹھان‘ اور ’غدر2‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ’جوان‘ نے ایڈوانس بکنگ میں دس لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت کرکے ریلیز سے قبل ہی 125 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے
