Monday, June 9, 2025, 10:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جوبائیڈن سے متعلق جھوٹ بولنے پر ایف بی آئی کے مخبر پر فردِ جرم عائد

جوبائیڈن سے متعلق جھوٹ بولنے پر ایف بی آئی کے مخبر پر فردِ جرم عائد

مخبر نےبیان دیا تھا کہ یوکرین کی توانائی کمپنی نے صدر بائیڈن اور ہنٹر بائیڈن کو پچاس پچاس لاکھ ڈالر ادا کیے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی ایک عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایک مخبر پر جھوٹ بولنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

مخبر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے یوکرین کی توانائی کمپنی سے مبینہ تعلقات ہیں۔

استغاثہ نے بتایا کہ مخبر الیگزینڈر سمرنوف نے جون 2020 میں بیان دیا تھا کہ یوکرین کی توانائی کمپنی برِسما سے وابستہ ایگزیکٹیوز نے صدر بائیڈن اور ہنٹر بائیڈن کو 2015 یا 2016 میں پچاس پچاس لاکھ ڈالر ادا کیے تھے۔

تینتالیس سالہ سمرنوف پر غلط بیان دینے اور جھوٹا اور فرضی ریکارڈ بنانے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ جرم ثابت ہونے پر مخبر کو زیادہ سے زیادہ 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

banner

استغاثہ کے مطابق مخبر نے ایف بی آئی کو بتایا کہ توانائی کی کمپنی برزما کے ایک ایگزیکٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہنٹر بائیڈن کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ ان کے والد کے ذریعے وہ ہر قسم کے مسائل سے محفوظ رہیں۔

پراسیکیوٹرز نے جمعرات کو بتایا کہ مخبر سمر نوف لاس ویگاس میں اپنی پہلی عدالتی پیشی کی توقع کر رہے تھے . انہیں بدھ کو بیرونِ ملک سے امریکہ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024