Sunday, March 23, 2025, 3:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’جو’ آپ کو برطرف کر دیا گیا ہے؛ ٹرمپ کا ٹویٹ

’جو’ آپ کو برطرف کر دیا گیا ہے؛ ٹرمپ کا ٹویٹ

جوبائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ،خفیہ معلومات تک رسائی بھی بند

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیش رُو جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر کہا ’جو، آپ کو برطرف کر دیا گیا ہے‘۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر کہا کہ ’جو بائیڈن کی خفیہ معلومات تک رسائی جاری رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کی جارہی ہے، اور روزانہ کی انٹیلی جنس بریفنگ بھی ختم کر رہے ہیں۔

banner

امریکی صدر نے لکھا کہ انہوں (جو بائیڈن) نے یہ روایت 2021 میں ڈالی تھی جب انہوں نے انٹیلی جنس کمیونٹی سے یہ کہا تھا کہ امریکا کے 45 ویں صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کو قومی سلامتی سے متعلق معلومات تک رسائی روک دی جائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جو بائیڈن کو بھولنے کی بیماری لاحق ہے، حتیٰ کے ان کے دور صدارت میں بھی حساس معلومات شیئر کرنے کے حوالے سے ان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا تھا، میں قومی سلامتی کی ہمیشہ حفاظت کروں گا، جو بائیڈن آپ کو نکال دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدور کو روایتی طور پر عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی حفیہ معلومات پر بریفنگ حاصل کرنے کا حق دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024