Thursday, January 23, 2025, 6:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جوبائیڈن کا جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کا اعلان

جوبائیڈن کا جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کا اعلان

دنیا نے ایک غیر معمولی رہنما ، سیاستدان اور انسان دوست کو کھو دیا؛ جوبائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدرجمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کیا ہے۔

سابق امریکی صدر جمی کارٹر اتوار کی دوپہر جارجیا میں اپنے گھر پر انتقال کرگئے، ان کی عمر 100 برس تھی۔

جمی کارٹر پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے 100 سالہ زندگی پائی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ امریکہ اور دنیا نے ایک غیر معمولی رہنما ، سیاستدان اور انسان دوست کو کھو دیا۔

banner

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ جمی کارٹر کی شخصیت اصول، ایمان اور انسان دوستی کی علامت تھی، جوشخص مقصد اور بامعنی زندگی گزارنے کا مطلب جاننا چاہتے ہے وہ جمی کارٹر کا مطالعہ کرے۔

واضح رہے کہ جمی کارٹرامریکہ کے39 ویں صدر تھے۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔انہوں نے 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024