Friday, December 6, 2024, 10:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جیش العدل کے کمانڈر کو پاکستان میں مارے جانے کا ایرانی دعویٰ ’مسترد‘

جیش العدل کے کمانڈر کو پاکستان میں مارے جانے کا ایرانی دعویٰ ’مسترد‘

ایرانی سیکیورٹی فورسز نےاسماعیل شاہ بخش کو پاکستان ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاک فوج نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کو مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی حدود میں کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے ایک ’کمانڈر‘ کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ ’سوشل میڈیا اور کچھ غیر ملکی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں کہ ایرانی فورسز نے جیش العدل کے ایک کمانڈر کو پاکستانی سرزمین پر ہلاک کر دیا ہے، پاکستانی سرزمین پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا‘۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے سیکیورٹی فورسز نے 23 فروری کو دہشت گرد تنظیم جیش العدل سے وابستہ عسکریت پسند اسماعیل شاہ بخش کو ایک کارروائی کے دوران پاکستانی حدود میں ہلاک کر دیا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024