Thursday, November 14, 2024, 12:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری ڈال دی گئی

جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری ڈال دی گئی

جیل حکام کی عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت

by NWMNewsDesk
0 comment

راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، ساتھ ہی تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے عمران خان کو طلب کیا تھا، تاہم، جیل حکام نے انہیں پیش کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنائی گئی۔

banner

دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

تھانہ آر اے بازار پولیس نے عدالت کو سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

عدالت نے کہا کہ 9 مئی سے متعلق جتنے بھی مقدمات میں عمران خان نامزد ہیں ان کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024