Friday, January 17, 2025, 12:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جی 7 ممالک کا روس کے منجمد اثاثوں سے یوکرین کو قرض ڈیل دینے کا فیصلہ

جی 7 ممالک کا روس کے منجمد اثاثوں سے یوکرین کو قرض ڈیل دینے کا فیصلہ

ڈیل کے تحت یوکرین کو قرض روس کے بیرون ملکوں میں منجمد اثاثوں سے حاصل کردہ سود سے دیا جائے گا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

جی 7 ممالک کے سربراہان نے روس کے منجمد اثاثوں سے یوکرین کو 50 ارب ڈالر کی قرض ڈیل دینے پر اتفاق کر لیا۔

اٹلی میں جی 7 ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مسلسل دوسرے سال جی 7 اجلاس میں شرکت کی، اس دوران یوکرینی صدر امریکا اور جاپان کیساتھ نئے سکیورٹی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق جی 7 کے سربراہی اجلاس کے دوران رکن ممالک نے یوکرین کی حمایت کیلئے 50 ارب ڈالر کی قرض ڈیل پر اتفاق کیا ہے، ڈیل کے تحت یوکرین کو قرض روس کے بیرون ملکوں میں منجمد اثاثوں سے حاصل کردہ سود سے دیا جائے گا۔

banner

عالمی رہنماؤں کی جانب سے یوکرین کو قرض ڈیل دینے کا فیصلہ جی سیون کے سالانہ سربراہی اجلاس کے افتتاحی دن پر کیا گیا، روس کے دیگر ممالک میں موجود اثاثوں کو 2022ء میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد منجمد کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024