Monday, December 9, 2024, 7:07 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حجاب قانون کے خلاف احتجاج؛ طالبہ برہنہ ہوگئی

حجاب قانون کے خلاف احتجاج؛ طالبہ برہنہ ہوگئی

انسانی حقوق کی تنظیم کا برہنہ ہونے پر گرفتار کی گئی لڑکی کو رہا کرنے ‏کی اپیل

by NWMNewsDesk
0 comment

تہران کی اسلامی آزاد یونیورسٹی میں شعبہ سائنس اینڈ ریسرچ کے اندر ایک خاتون نے حجاب قوانین کے خلاف احتجاجا اپنا لباس اتار دیا

ایک ویڈیو میں خاتون اپنا زیر جامہ اتارتی دکھائی دے رہی ہیں اور پھر اس کے فوری بعد سادہ لباس والے ایجنٹ انہیں زبردستی حراست میں لیتے ہیں اور گاڑی میں انہیں دھکیلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

آزاد یونیورسٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خاتون “ذہنی عارضے” میں مبتلا تھیں اور اسی وجہ سے انہیں نفسیاتی اسپتال” بھی لے جایا گیا تھا۔

انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور کارکنان نے ایرانی حکام سے اپیل کی ہے کہ جس خاتون کو یونیورسٹی کے اندر اپنے کپڑے اتار دینے کے بعد برہنہ حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں رہا کر دیا جانا چاہیے۔

banner

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان کی رہائی کی اپیل کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ “ان کی رہائی تک، حکام کو انہیں تشدد اور دیگر ناروا سلوک سے بچانا چاہیے، اور خاندان اور وکیل تک بھی رسائی کو یقینی بنانا چاہیے۔”

اس نے مزید کہا کہ “گرفتاری کے دوران ان کے خلاف مار پیٹ اور جنسی تشدد کے الزامات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی بھی ضرورت ہے۔ ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہيے۔”

ایران کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ، مائی ساتو نے اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈيا ایکس پر پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ “حکام کے رد عمل سمیت اس واقعے کی قریب سے نگرانی کریں گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024