Monday, December 9, 2024, 7:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حزب اللہ کے حملے میں تھائی لینڈ کے شہریوں سمیت7 اسرائیلی ہلاک

حزب اللہ کے حملے میں تھائی لینڈ کے شہریوں سمیت7 اسرائیلی ہلاک

حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا؛ اسرائیلی فوج

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے راکٹس کے باعث سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اسرائیل کی ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو لبنان سے راکٹ حملے میں شمالی اسرائیل میں مزید دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس سے وہاں ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے تقریباً 25 راکٹ اسرائیل میں داغے گئے جس نے زیتون کے باغ کو نشانہ بنایا جہاں لوگ فصل کی کٹائی کے لیے موجود تھے۔
اس حملے سے قبل میٹولا کے حکام نے کہا تھا کہ جمعرات کو ایک زرعی زمین پر راکٹ حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جن میں چار غیرملکی ورکر بھی شامل تھے۔

banner

یہ حملہ اس وقت ہوا جب امریکی وزیر خارجہ لبنان اور غزہ میں جنگ بندی پر زور دینے کے لیے خطے کے دورے پر تھے۔

تھائی لینڈ کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں ایک راکٹ حملے میں تھائی لینڈ کے چار شہری مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی تھی کہ جمعرات کو حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے راکٹ حملے میں میتولا کے علاقے میں سات شہری مارے گئے تھے۔

جمعے کو ایک بیان میں تھائی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن کے راستے پر واپس آئیں تاکہ معصوم جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

خیال رہے کہ سات اکتوبر کو حما س کے اسرائیل پر حملے میں ہونے والی 1200 ہلاکتوں میں 46 تھائی شہری بھی شامل تھے جب کہ 30 تھائی شہریوں کو حماس کی جانب سے یرغمال بنا لیا گیا تھا جن میں سے چھ کے بارے میں گمان ہے کہ وہ اب بھی حماس کی تحویل میں ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں لگ بھگ 30 ہزار تھائی شہری موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر زرعی شعبے سے منسلک ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024