Wednesday, December 11, 2024, 11:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم

حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم

فریقین نے ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

قاہرہ میں حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ہی ختم ہوگئے۔

مصری سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں کیا۔

حماس کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدہ فوری کرانے کی امریکہ کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کیلئے ہیں۔

حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں، اسرائیل کی دی گئی نئی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔

banner

حماس کا وفد قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے بات چیت کے بعد دوحہ واپس چلا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ جنگ بندی پر حالیہ بات چیت میں غزہ مصر بارڈر کے قریب قبضہ برقرار رکھنے کی شرط رکھی تھی، اس کے علاوہ جنگ بندی کے آغاز پر بے گھر فلسطینیوں کی اسکریننگ بھی شرائط میں شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے امریکہ اب بھی قاہرہ میں کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں میں 40 ہزار 334 فلسطینی ہلاک، 93 ہزار 356 سے زائد زخمی جبکہ لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی بربریت کا شکار ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024