حماس نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی مشروط آمادگی پر حکومت سے دستبردار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
حماس نے اسرائیل کے ساتھ طویل مدتی جنگ بندی اور جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے والے معاہدے کی صورت میں تمام اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے لیے بھی آمدگی کا اظہار کیا ہے۔
باخبر فلسطینی ذرائع نے پیر کے روزدعوی کیا کہ قطری وزیر اعظم الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف کے ساتھ اپنی آئندہ ملاقات کے دوران حماس کا پیغام پہنچائیں گے۔
قطری وزیر اعظم تباہ شدہ فلسطینی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔
یہ معلومات قطر کے چیف مذاکرات کار محمد الخلیفی کی جانب سے “مذاکرات کے عمل کی سست رفتار” کی شکایت کرتے ہوئے جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت پر مایوسی کا اظہار کرنے کے بعد سامنے آئی ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد قطر کے چیف مذاکرات کار نے غزہ جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔