5
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہر نے اسرائیل سے جنگ بندی پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔
سامی ابو زہر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔
اسرائیلی فورسز کی کاروائیوں کے دوران غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 143 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر شہری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بیت لاہیہ میں دو رہائشی عمارتوں کو بمباری سے تباہ کیا۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں 82 افراد مارے گئے اور 180 زخمی ہوئے۔
دوری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں 3 ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوا۔