Wednesday, February 19, 2025, 4:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس نے جنگ بندی منصوبے میں تبدیلیوں کی تجویز دی ہے: بلنکن

حماس نے جنگ بندی منصوبے میں تبدیلیوں کی تجویز دی ہے: بلنکن

بلنکن کی قطر کے وزیراعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ حماس نے مجوزہ جنگ بندی منصوبے میں کئی تبدیلیوں کی تجویز دی ہے۔

دورہ قطر کے دوران دوحہ میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ اب بات چیت روک کر جنگ بندی شروع کرنے کا وقت ہے۔

انھوں نے کہا کہ حماس کی کچھ تجاویز قابل عمل ہیں کچھ پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ حماس معاہدے کو نہیں مانتی تو یہ واضح ہے کہ حماس نے غزہ جنگ جاری رکھنے کا انتخاب کرلیا ہے، حماس کو خطے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہ دی جاسکتی ہے اور نہ دی جائےگی۔

banner

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024