Thursday, March 27, 2025, 12:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس نے غزہ کے مستقبل کیلئے پیش کیا گیا مصری منصوبہ مسترد کردیا

حماس نے غزہ کے مستقبل کیلئے پیش کیا گیا مصری منصوبہ مسترد کردیا

غزہ کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی کریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما سمیع ابو زہری نے مصر کی جانب سے غزہ کے مستقبل کے لیے پیش کیے گئے نئے منصوبے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

سمیع ابو زہری نے مصر کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماس غزہ پر مسلط کیے گئے کسی بھی منصوبے، کسی غیر ملکی انتظامیہ یا کسی غیر ملکی افواج کو غزہ کی سر زمین پر تسلیم نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ مصر نے حماس کو حکومت سے الگ کر کے غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی ہے جو وہاں پر عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کرے گی۔

banner

واضح رہے کہ مصر کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے کی ابھی تک کسی عرب ملک کی جانب سے حمایت یا مخالفت سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024