فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ سے اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے۔
حماس کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی علاقے اشدود کی جانب 10 راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر راکٹ اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے تباہ کردیئے۔
راکٹوں کے متعدد حصے اسرائیلی شہر اشکلون میں گرے۔
اسرائیلی شہر اشکلون میں سڑک کو نقصان پہنچا جس میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
دوسری جانب حماس کی اسرائیلی حملوں میں بچوں کے قتل عام کی مذمت کی گئی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کی اموات اسرائیلی جنگی جرائم کا واضح ثبوت ہے۔
حماس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نیتن یاہو کو جنگی جرائم کی اجازت دے رکھی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے برابر ذمہ دار ہیں۔
عرب ممالک اور عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوانے میں ناکام ہیں۔ یونیسیف بچوں کو بچانے کیلئے اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔