Friday, February 7, 2025, 8:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ’ناکامی‘ پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی

7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ’ناکامی‘ پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی

سات اکتوبر کو (فوج کی) ناکامی کی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے‘ عہدہ چھوڑ رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج کے سربراہ هرتسى هليفى نے حماس کے سات اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے میں ’ناکامی‘ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے منگل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

فوج کی جانب سے جاری کردہ استعفے کے خط میں لیفٹیننٹ جنرل هرتسى هليفى نے کہا کہ وہ ’سات اکتوبر کو (فوج کی) ناکامی کی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے‘ عہدہ چھوڑ رہے ہیں، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دے رہے ہیں، جب ’اہم کامیابیاں‘ حاصل ہو چکی ہیں۔

تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ غزہ کی جنگ کے ’تمام مقاصد حاصل نہیں ہوئے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ فوج ’حماس کو مزید کمزور کرنے‘، قیدیوں کی واپسی اور جنگجوؤں کے حملوں سے بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں کی واپسی کے لیے لڑائی جاری رکھے گی۔

فوجی سربراہ کے استعفے کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا: ’اب وقت آ گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی پوری تباہ کن حکومت ذمہ داری قبول کرے اور استعفیٰ دیں۔‘

banner

ان کے اعلان کے فوراً بعد میجر جنرل یارون فنکلمین نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ وہ اسرائیل کی جنوبی فوجی کمانڈ کے سربراہ تھے، جو غزہ کے معاملات دیکھتی ہے۔

اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حماس کے حملے میں 1210 اموات ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024