Saturday, September 14, 2024, 12:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسماعیل ہنیہ کا قتل؛ حماس کی مذاکرات میں شرکت سے معذرت

اسماعیل ہنیہ کا قتل؛ حماس کی مذاکرات میں شرکت سے معذرت

کسی نئی شرط کے ساتھ مذاکرات قابل قبول نہیں ہیں ؛ حماس

by NWMNewsDesk
0 comment
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات کا نیا دور قطر میں شروع ہوگیا جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے چیف نے بھی شرکت کی۔
مذاکرات کے لیے اسرائیل کے وفد میں انٹیلی جنس چیف ڈیوڈ بارنیا کی قیادت میں ڈومیسٹک سیکیورٹی سروس کے سربراہ رونن بار اور فوج کے یرغمالیوں کے سربراہ نطزان ایلون شامل قطر پہنچے ہیں۔
دوسری جانب حماس کا مذاکرات کاروں سے کہنا ہے کہ ہم کئی بار مذاکرات میں شامل ہوئے اور بہت سے سمجھوتے کیے ہیں لیکن اسرائیل کی طرف سے کبھی بھی سنجیدگی سے عمل نہیں کیا گیا اس لیے مذاکرات میں حصہ لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
حماس نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے ہماری سابق تجاویز پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو ہم بھی مذاکراتی عمل میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن کسی نئی شرط کے ساتھ مذاکرات قابل قبول نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ ان مذاکرات کا ایجنڈا غزہ میں 10 ماہ سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے اور 115  یرغمالیوں کی حماس کے قید سے اپنے وطن واپسی ہے۔
غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں۔
اسرائیل نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ اُس وقت سے بلا تعطل جاری رکھا ہوا ہے جب 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے جنوبی علاقے میں داخل ہوکر فوجیوں پر حملہ کردیا تھا جس میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے اور 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024