Saturday, April 26, 2025, 12:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خرطوم ایئرپورٹ پر دوبارہ قبضہ کرلیا، سوڈانی فوج کا دعوی

خرطوم ایئرپورٹ پر دوبارہ قبضہ کرلیا، سوڈانی فوج کا دعوی

جنرل عبدالفتاح برہان نے ایئرپورٹ پر تعینات فوجیوں کا معائنہ بھی کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

سوڈان کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ دارالحکومت خرطوم کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور حریف ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ایک اہم اڈے پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔

اس کامیابی سے تقریبا دو سال بعد دارالحکومت کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔

سوڈانی فوج نے سوشل میڈیا پر خرطوم ایئرپورٹ پر قبضے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا جنرل عبدالفتاح برہان نے ایئرپورٹ پر تعینات فوجیوں کا معائنہ بھی کیا۔

ایک وڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے صدر برہان کو مسکراتے ہوئے ٹرمک کی طرف اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

banner

فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل نبیل عبداللہ علی نے سوشل میڈیا پر بتایا فوج نے خرطوم میں ریپیڈ سپورٹ فورسز کے آخری اڈے پر بھی دوبارہ قبضہ کرلیا۔

یاد رہے گزشتہ جمعے کو سوڈان کی فوج نے کہا تھا کہ تقریباً دو سال کی لڑائی کے بعد اس نے خرطوم میں واقع ریپبلکن پیلس پر قبضہ کر لیا ، جو حریف نیم فوجی دستوں کا دارالحکومت میں آخری گڑھ تھا۔

واضح رہے کہ ریپبلکن پیلس جنگ شروع ہونے سے قبل حکومت کا مرکز تھا۔ اس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد یہ سوڈان کی فوج کے لیے ایک اور کامیابی ہے۔

فوج نے حالیہ مہینوں میں آرمی چیف جنرل عبدالفتاح برہان کی قیادت میں مسلسل پیش قدمی کی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ جنرل محمد حمدان دغلو کے ماتحت حریف ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کو دارالحکومت خرطوم سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔

سوڈان میں جنگ اپریل 2023 میں شروع ہوئی تھی۔

اس جنگ کے دوران 28 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاکھوں لوگوں نے اپنا گھر بار چھوڑا اور ملک کے کچھ حصوں میں قحط کی وجہ سے زندہ رہنے کے لیے کچھ خاندان گھاس کھانے پر مجبور ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024