Sunday, March 23, 2025, 3:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خلیج تعاون کونسل سربراہ اجلاس : اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار

خلیج تعاون کونسل سربراہ اجلاس : اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار

اسرائیلی وزیر اعظم غزہ میں انسانیت کیخلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں، ترک صدر

by NWMNewsDesk
0 comment

خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین اور عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

دوحہ میں جی سی سی کی 44 ویں سربراہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دیگر سربراہان مملکت سمیت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس کے آخر میں اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ چھ ملکی کونسل کے اراکین نے اسرائیل کی غزہ میں جاری فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ صیہونی جارحیت سے ایک جانب شہری بے گھر ہوئے تو دوسری جانب انفرا اسٹرکچر بھی تباہ کردیا گیا ، رہائشی عمارتیں، اسکول، اسپتال اور عبادت گاہیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ غزہ کے رہائشیوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔

banner

اعلامیے میں غزہ میں فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ بندی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024