Sunday, July 6, 2025, 6:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عراق میں خطرناک ترین دہشت گرد عبد اللہ مکی ہلاک

عراق میں خطرناک ترین دہشت گرد عبد اللہ مکی ہلاک

عبد اللہ مکی مصلح الرفا عرف ابو خدیجہ کو ’عراق اور دنیا کے خطرناک ترین دہشت گردوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں دولت اسلامیہ (داعش) کے ایک سینئر رہنما عراقی اور امریکی افواج کے ایک آپریشن میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے مطابق عبد اللہ مکی مصلح الرفا عرف ابو خدیجہ کو ’عراق اور دنیا کے خطرناک ترین دہشت گردوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہماری فورسز نے انھیں بڑی دلیری سے نشانہ بنایا۔‘

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر اس حملے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ جمعرات کو عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں کیا گیا تھا۔

banner

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عبداللہ مکی مصلح الرفع داعش کے سب سے سینئر فیصلہ ساز ادارے کے سربراہ تھے اور عالمی سطح پر دولت اسلامیہ کی کارروائیوں، لاجسٹکس اور منصوبہ بندی کے ذمہ دار تھے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق عبداللہ مکی مصلح الرفع داعش کے ایک اور کارکن کے ساتھ مردہ پائے گئے۔ مزید یہ کہ دونوں دہشت گردوں نے خود کش جیکٹیں پہن رکھی تھیں اور ان کے پاس متعدد ہتھیار تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سینٹکام اور عراقی فورسز نے گزشتہ کارروائی کے دوران جمع کیے گئے ڈی این اے میچ کے ذریعے ان کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوئیں جہاں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024