Saturday, September 14, 2024, 12:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » داڑھی کیوں نہیں؟ افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے 280 سے زائد اہلکار برطرف

داڑھی کیوں نہیں؟ افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے 280 سے زائد اہلکار برطرف

گذشتہ سال 21 ہزار سے زائد موسیقی کے آلات کو تباہ کیا ؛ طالبان

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان میں اخلاقیات کی وزارت نے داڑھی نہ رکھنے پر سیکیورٹی فورس کے 280 سے زائد اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے

گذشتہ سال’غیر اخلاقی حرکات‘ کرنے کے الزام میں 13 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

منسٹری فار پریوینشن آف وائس اینڈ پروپیگیشن آف ورچو نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ حراست میں لیے گئے تقریباً نصف افراد کو 24 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں زیر حراست افراد کی جنس یا مبینہ جرائم کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

وزارت میں منصوبہ بندی اور قانون سازی کے ڈائریکٹر محب اللہ مخلص نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکام نے گذشتہ سال 21 ہزار سے زائد موسیقی کے آلات کو تباہ کیا اور ہزاروں کمپیوٹر آپریٹرز کو مارکیٹوں میں ’غیر اخلاقی‘ فلمیں فروخت کرنے سے روکا۔

banner

وزارت نے 281 سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی داڑھی نہ رکھنے کی وجہ سے شناخت کی تھی اور انہیں اسلامی قانون کی تشریح کے مطابق برطرف کردیا گیا تھا۔

2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اخلاقی وزارت کو انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ نے خواتین پر پابندیوں اور اظہار رائے کی آزادی کو روکنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے وزارت اخلاقیات کے اہلکاروں کی جانب سے خواتین کو اسلامی لباس کی تشریح پر پورا نہ اترنے پر بعض اوقات چند گھنٹوں کے لیے حراست میں رکھنے کے واقعات کی اطلاع دی ہے۔

طالبان نے حراست کے الزامات کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ قوانین اسلامی قانون اور افغان رسم و رواج کی ان کی تشریح پر لاگو ہوتے ہیں۔

وزارت اخلاقیات نے خواتین کے لباس یا مرد سرپرست کے بغیر ان کے سفر کے حوالے سے اعداد و شمار فراہم نہیں کیے، وزارت نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک نئے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے کہ اسلامی لباس کے اصولوں پر عمل کیا جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024