Friday, February 7, 2025, 8:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دو کروڑ کے قریب یمنی باشندوں کو امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

دو کروڑ کے قریب یمنی باشندوں کو امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا یمن میں انسانی حوالے سے بگڑتی صورتحال پر تحفظات کا اظہار

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کی ہیومینیٹیرین ایجنسی کی عبوری سربراہ جوائس ایمسویا کے مطابق یمن میں لوگ بدستور شدید بحرانی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایمسویا کے مطابق 17 ملین کے قریب انسان خوراک کی اپنی بنیادی ضروریات بھی پورا نہیں کر سکتے۔

جوائس ایمسویا کے بقول یمن میں کم از کم 19.5 ملین افراد کو اس سال انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد اور تحفظ درکار ہوں گے۔

اس تعداد کے علاوہ اندازوں کے مطابق 48 لاکھ کے قریب افراد داخلی طور پر بے گھر بھی ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

banner

پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی تقریباﹰ نصف تعداد کی بھوک کے سبب نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔ دوسری طرف ہیضے کے پھیلاؤ کے سبب ملکی طبی نظام پہلے ہی مشکلات سے دو چار ہے۔

اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی ہانس گرُنڈبرگ نے حال ہی میں یمنی دارالحکومت صنعاء کا دورہ کیا ہے، جو ایران نواز حوثی باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہاں ”جنگی تناؤ میں فوری کمی اور امن کے لیے حقیقی کوششوں کی ضرورت ہے۔

2014ء میں حوثی باغیوں کی طرف سے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو دارالحکومت سے باہر دھکیل دینے کے بعد سے یمن خانہ جنگی کا شکار ہے۔ حوثی ملک کے شمالی حصے میں بھی کئی اہم شہروں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024