Wednesday, January 15, 2025, 12:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » راولا کوٹ جیل سے عسکریت پسند سمیت 19 قیدی فرار، سکیورٹی پر مامور 7 اہلکار گرفتار

راولا کوٹ جیل سے عسکریت پسند سمیت 19 قیدی فرار، سکیورٹی پر مامور 7 اہلکار گرفتار

فرار ہونے والے قیدیوں میں عسکری کارروائیوں سے جڑے ایک اہم قیدی غازی شہزاد شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں سینٹرل جیل پونچھ سے 19 قیدی فرار ہوگئے

خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے بقول جیل سے فرار کا یہ واقعہ اتوار کو دن دو بجے پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جیل کے اہلکار نے ایک قیدی کی درخواست پر بیرک کا گیٹ کھولا۔ فرار ہونے والے قیدیوں نے اس اہلکار کو قابو کرنے کے لیے سرخ مرچوں اور اسلحے کا استعمال کیا۔

banner

پولیس نے قیدیوں کو روکنے کی بھی کوشش کی۔ اس دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک بھی ہوا۔

فرار ہونے والے قیدیوں میں زیادہ تر قتل اور دیگر جرائم میں سزائے موت پانے والے قیدی شامل تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ اینڈ سویپ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی پونچھ سردار ریاض مغل نے کہا کہ جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ ضرورت پڑی تو قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے بھی مدد طلب کی جائے گی۔

رات گئے جاری کردہ ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی حکومت نے قیدیوں کے فرار پر ممکنہ معاونت یا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹانے کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پونچھ سمیت کم از کم آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔

حکام کو شبہ ہے کہ جیل سے فرار کا منصوبہ ماضی میں کالعدم جماعت الدعوة سے جڑے غازی شہزاد نامی شخص نے بنایا جس کو گزشتہ برس مئی میں دو ساتھیوں سمیت دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024