Wednesday, February 12, 2025, 7:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رقوم کا ضیاع روکنے کے لیے بیرونی امداد منجمد کی، امریکہ

رقوم کا ضیاع روکنے کے لیے بیرونی امداد منجمد کی، امریکہ

امریکہ فرسٹ ایجنڈے سے مطابقت نہ رکھنے والے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے اخراجات کو روکا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیرونی ترقیاتی امداد کو حکومتی جائزے کے دوران منجمد کرنے کا مقصد رقوم کے ضیاع کو روکنا ہے۔

محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر امداد میں وقفہ نہ کیا جاتا تو امریکی ٹیکس دہندگان، افریقی ملک گیبون میں موسمیاتی انصاف سے متعلق خدمات، فجی میں خواتین کے لیے صاف توانائی کے پروگرام، واشنگٹن ڈی سی میں صنفی پیش رفت کے پروگرام ، پورے لاطینی امریکہ میں خاندانی منصوبہ بندی، عالمی سطح پر ، کنڈوم کی فراہمی، نوجوان لڑکیوں کے لیے جنسی تعلیم اور اسقاط حمل کے حامی پروگرام اور ان جیسے بہت سے اور پروگراموں کے لیے فنڈز فراہم کر رہے ہوتے۔

محکمہ خارجہ نے کہا اس قسم کے پروگرام امریکہ کو مضبوط، محفوظ یا زیادہ خوشحال نہیں بناتے ہیں۔

محکمہ خارجہ نے ایک میمو بھیجا تھاجس میں نامناسب منصوبوں کی مثالیں پیش کی گئیں۔ ایسے منصوبوں میں عالمی امداد کے امریکی ادارے یو ایس اے آئی ڈی کی ایک رپورٹ کے مطابق ادارے نے 2023 کے مالی سال میں تقریباً 80لاکھ ڈالر مالیت کے کنڈوم فراہم کیے۔

banner

یو ایس اے آئی ڈی نے کہا کہ مجموعی طور پر اس نے دنیا بھر میں تقریباً 13 کروڑ 97 لاکھ کنڈوم تقسیم کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، امدادی ایجنسی کے تحت مانع حمل اشیا کا بڑا حصہ افریقی ممالک کو پہنچایا گیا۔ مشرق وسطی میں اردن وہ واحد ملک تھا جس نے ان اشیا کی کھیپ وصول کی۔ اردن کو دی جانے والی امداد میں مانع حمل انجیکشن اور ادویات شامل تھیں جن کی قیمت 45 ہزار ,680 ڈالر تھی۔

محکمہ خارجہ نے صحافیوں کو بھیجے گئے ایک میمو میں حکومتی جائزے کے دوران امداد منجمد کرنے کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اخراجات میں ابتدائی طور پر کی گئی کٹوتیاں فائدہ مند ہیں۔

محکمے نے کہا کہ امریکہ فرسٹ ایجنڈے سے مطابقت نہ رکھنے والے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے اخراجات کو روکا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024