Wednesday, December 11, 2024, 6:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برلن کی یہودی عبادت گاہ پر پیٹرول بم حملے کی کوشش، کوئی نقصان نہیں: پولیس

برلن کی یہودی عبادت گاہ پر پیٹرول بم حملے کی کوشش، کوئی نقصان نہیں: پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمن پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بدھ کو برلن میں ایک یہودی عبادت گاہ پر دو پیٹرول بم پھینکے گئے۔

حملے میں کسی شخص کے زخمی ہونے یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3:45 پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا، “دو نامعلوم افراد پیدل آئے اور انہوں نے مائع سے بھری دو جلتی ہوئی بوتلیں بروننسٹراس پر عبادت گاہ کی سمت پھینک دیں۔” جو ایک تجارتی اور رہائشی گلی ہے۔

“بوتلیں فرش پر گر کر ٹوٹ گئیں جس سے آگ بجھ گئی۔”

banner

جب نقاب پوش حملہ آور بھاگے تو عبادت گاہ کے باہر چوبیس گھنٹے تعینات سکیورٹی فورسز نے اس جگہ ایک “ہلکی سی آگ” دیکھی جہاں حملہ آور کھڑے تھے اور اسے بجھانے میں کامیاب رہے جس سے مزید نقصان سے بچ گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024