Saturday, March 22, 2025, 3:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’دونوں کا کام اچھا‘، صدر ٹرمپ کی مسک اور روبیو میں تلخ کلامی کی تردید

’دونوں کا کام اچھا‘، صدر ٹرمپ کی مسک اور روبیو میں تلخ کلامی کی تردید

’کوئی تصادم نہیں ہوا، میں وہاں تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینئیر حکومتی مشیر ایلون مسک اور سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو میں کابینہ کے اجلاس میں تلخ کلامی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

مبینہ تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو صدر ٹرمپ نے اس کو مسترد کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے سوال پر جواب دیا کہ ’کوئی تصادم نہیں ہوا، میں وہاں تھا، آپ صرف ایک پریشانی پیدا کرنے والوں میں سے ہیں۔‘

صدر ٹرمپ نے ایلون مسک اور مارکو روبیو کے بارے میں کہا کہ ’وہ دونوں بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہ دونوں بہت اچھے طریقے سے ساتھ ہیں۔‘

banner

ایک رپورٹ کے مطابق جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران ایلون مسک کی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو اور سیکریٹری ٹرانسپورٹیشن شان ڈیفی سے تلخ کلامی ہوگئی تھی ۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ایلون مسک نے مارکو روبیو سے کہا کہ وہ صرف ’ٹی وی پر ہی اچھے ہیں‘ اور یہ کہ انہوں نے اپنی وزارت یا محکمہ سے کسی ملازم کو برطرف نہیں کیا سوائے ایک شخص کے جو ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے لیے کام کر رہا تھا۔

سیکریٹری خارجہ روبیو نے ایلون مسک پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سچ نہیں بول رہے کیونکہ محکمہ خارجہ کے 1,500 اہلکاروں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ قبول کر لی ہے۔

انہوں نے ایلون مسک پر طنز کیا کہ ان ملازمین کو دوبارہ ملازمت سے برطرف کرنے کے لیے مزید شاندار طریقے سے نوکری پر رکھنا چاہیے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق اسی طرح ٹرانپسورٹیشن کے وزیر شان ڈیفی نے ایلون مسک کے محکمے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے فضائی ٹریفک کے اہم کنٹرولرز کو برطرف کرنے کی کوشش کی جبکہ وہ طیاروں کے کئی حادثات سے نبرد آزما تھے۔ اسی دوران ایلون مسک نے اُن پر اس حوالے سے جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا۔

صدر ٹرمپ نے مبینہ طور پر اس بحث کو روکنے کے لیے مداخلت کی اور تجویز کیا کہ اب سے میساچیوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم ’جینیئسز‘ سے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024