امریکی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے روس نے بھی 92 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں امریکی صحافی، فوجی، وکیل اور حکومتی عہدیدار شامل ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری لسٹ میں پابندی کا شکار 92 میں سے 14 وال اسٹریٹ جرنل کے ملازمین ہیں جبکہ پانچ سینیئر صحافیوں کا تعلق نیویارک ٹائمز اور 4 واشنگٹن پوسٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔
فہرست میں کچھ امریکی پراسیکیوٹرز، امریکی دفاعی انڈسٹری کے ملازمین اور یونیورسٹی پروفیسروں کے نام بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ نے یوکرین جنگ سے تعلق کے الزام میں 4 سو روسی شہریوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔