Monday, November 4, 2024, 2:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس برکس میں پاکستان کی شمولیت کی حمایت کرے گا: روسی نائب وزیر خارجہ

روس برکس میں پاکستان کی شمولیت کی حمایت کرے گا: روسی نائب وزیر خارجہ

روس کے وزیر اعظم میخائل مشسٹن اگلے ماہ اسلام آباد آئیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوور چک نے جمعرات کو کہا ہے کہ ماسکو پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے گا۔

جو اسلام آباد کے دو روزہ دورے پر موجود الیکسی اوور چک نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

اس کانفرنس میں جب ان سے دنیا کی ممتاز ابھرتی ہوئی مارکیٹ اکانومیز کے گروپ میں شامل ہونے کی پاکستان کی درخواست کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا جواب تھا کہ ہم اس کی حمایت کریں گے۔

پاکستان اور روس نے دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے اور ٹرانزیکشنز کےلیے بنکنگ پابندیوں پر قابو پانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

banner

اوورچک نے کہا کہ روس کے وزیر اعظم میخائل مشسٹن اگلے ماہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

برکس کا نام برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے نام پر رکھا گیا ہے۔

اس اقتصادی بلاک نے ایک ایسے عالمی نظام میں ردوبدل کے لیے دباؤ کو بڑھانے کےلیے جسے وہ فرسودہ سمجھتا ہے، گزشتہ سال سعودی عرب، ایران، ایتھوپیا، مصر، ارجنٹائن اور متحدہ عرب امارات کو رکن بننے کی دعوت دی تھی ۔

برکس کو 2009 میں قائم کیا گیا تھا اور ابتدا میں بھارت روس، چین اور برازیل اس میں شامل تھے، ایک برس بعد اس میں جنوبی افریقہ بھی شامل ہو گیا۔

گزشتہ سال اگست میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں برکس کے اجلاس میں مزید چھ ممالک ایران، ایتھوپیا، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور ارجنٹائن کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

‘برکس’ کی طرف سے رکن ممالک کے درمیان مالیاتی استحکام لانے کے لیے دو مالیاتی ادارے، نیو ڈیولپمنٹ بینک جسے برکس بینک بھی کہا جاتا ہے اور کانٹیجنٹ ریزرو ایگریمنٹ قائم کر رکھے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024