Sunday, September 15, 2024, 3:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کی جیل میں قیدیوں نے عملے کے 4 اہلکاروں کو قتل کردیا۔

روس کی جیل میں قیدیوں نے عملے کے 4 اہلکاروں کو قتل کردیا۔

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چاروں حملہ آور ہلاک ہوگئے

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے شہر وولگوگراڈ کی جیل میں قید داعش کے جنگجوؤں نے عملے کو یرغمال بنالیا

روسی حکام کے مطابق ڈسلپنری کمیشن کی سماعت کے دوران 4 خنجر بردار قیدیوں نے جیل کا کنٹرول سنبھال کر عملے کو یرغمال بنا لیا

روسی انفارمیشن ایجنسی کے مطابق قیدیوں نے اس دوران جیل میں موجود چار اہلکاروں کوچاقو کے وار کرکے زخمی کردیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

حکام کا کہنا ہے کہ روسی نیشنل گارڈز کے خصوصی دستوں جوابی ایکشن میں نے جیل کے ملازمین کو یرغمال بنانے والے چار قیدیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا

banner

انہوں نے مزید کہا کہ جیل کے آٹھ ملازمین اور چار مجرموں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ حملے کے مجرموں کی طرف سے شائع کردہ ویڈیو کلپس میں سے ایک میں مرنے والے خون میں پڑے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ ان میں سے ایک کو ذبح کیا گیا تھا۔

اس واقعے میں ملوث قیدیوں میں سے ایک نے دیسی ساختہ دھماکہ خیز جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور دوسرے کے پاس چاقو اور ہتھوڑے تھے

ایک اور ویڈیو کلپ میں چار حملہ آوروں کو دکھایا گیا ہے جن میں کم از کم دو چاقو اٹھائے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک داعش کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہے۔

 چار مشتبہ افراد تاجکستان اور ازبکستان کے شہری ہیں اور ان میں سے تین کو منشیات سے متعلق جرائم کے ارتکاب اور چوتھے کوقتل کرنے کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024