Sunday, September 15, 2024, 3:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روسی اور يوکرينی افواج کے مابين شديد جھڑپيں، کارلوکا سٹی پر روس کا قبضہ

روسی اور يوکرينی افواج کے مابين شديد جھڑپيں، کارلوکا سٹی پر روس کا قبضہ

روسی حملوں کے سبب جوہری پاور پلانٹ کو بند کرنا پڑ گيا ؛ يوکرين

by NWMNewsDesk
0 comment

روسی اور يوکرينی افواج کے درمیان جمعے کی درميانی شب شديد جھڑپيں ہوئی ہيں۔

يوکرينی شہر سومی ميں روس کے ايک فضائی حملے کے نتيجے ميں شہری بنيادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

يوکرينی جنرل اسٹاف نے بتایا کہ ماسکو کی جانب سے ايک ميزائل حملہ اور اٹھارہ ڈرون حملے کئے گئے۔ يوکرينی افواج نے بارہ ڈرونز کو فضا ميں ہی ناکارہ بنانے کا بھی دعوی کیا ہے۔

دوسری جانب روسی افواج کا دعوی ہے کہ سومی، کريوی ريہ، پولٹاووا اور وينٹسيا ميں ان کے ڈرونز نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنايا۔

banner

اطلاع ہے کہ کارلوکا نامی شہر ميں روسی فوج نے اپنا پرچم لہرا ديا ہے۔ روسی افواج نے اسٹريٹيجک اہميت کے حامل شہر کورينوو پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یوکرینی فوج کی جانب سے روس کے علاقے بلگورود پر شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔

روس کے مطابق یوکرینی فوج کےکلسٹر بموں سے حملے  میں ایک خاتون اور 4 مرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، 6 بچوں سمیت 37 افراد زخمی ہوئے۔ حملے سے دو گھروں، ایک گاڑی اور گیراج کو آگ لگ گئی۔

يوکرينی حکومت نے انٹرنيشنل اٹامک انرجی ايجنسی کو ايک خط لکھا ہے، جس ميں ايجنسی کو مطلع کيا گيا کہ روسی فضائی حملوں کے نتيجے ميں يوکرين کو عارضی بنيادوں پر اپنے جوہری ری ايکٹرز کو بند کرنا پڑاہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024