Sunday, January 12, 2025, 10:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کا آذربائیجان کے مسافر طیارےکو غلطی سےگرانےکا اعتراف

روس کا آذربائیجان کے مسافر طیارےکو غلطی سےگرانےکا اعتراف

روسی صدر پوتن کی ’افسوس ناک واقعے‘ پر آذربائیجان سے معذرت

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے آذربائیجان کے صدر سے روسی فضائی حدود میں آذربائیجان ایئرلائن کے مسافر طیارے کے تباہ ہونے کے ’افسوس ناک واقعے‘ پر معافی مانگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مسافر طیارہ روس کے دفاعی نظام کی زد میں آ گیا تھا جو اس وقت یوکرین کے ڈرونز کے خلاف فعال تھا۔

کریملن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ’صدر ولادیمیر پوتن نے روسی فضائی حدود میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر معذرت کی اور ایک بار پھر متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے طیارے کی لینڈنگ کے وقت گروزنی میں فضائی دفاعی نظام فعال تھا، اس وقت یوکرینی ڈرون حملے ہو رہے تھے۔

banner

خیال رہےکہ گزشتہ بدھ کو آذر بائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے نزدیک گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024