Friday, May 16, 2025, 10:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایسٹر جنگ بندی کے بعد روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

ایسٹر جنگ بندی کے بعد روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

مشرقی یوکرین میں پوکرووسک شہر کے قریب شدید بمباری اور حملے ہوئے؛ زیلنسکی

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ روس نے ایسٹر کے موقع پر اعلان کردہ 30 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے چند ہی گھنٹوں بعد یوکرین کے کئی علاقوں پر ڈرون حملے کیے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق اس دوران روس نے 1 ہزار882 مرتبہ گولہ باری کی، جن میں 812 بار بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے۔

زیلنسکی کے مطابق مشرقی یوکرین میں پوکرووسک شہر کے قریب شدید بمباری اور حملے ہوئے، جو ڈونیسک کے علاقے میں ایک اہم لاجسٹک مرکز ہے۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق کیف، خرسون، دنیپروپیٹرووسک، چرکاسی، میکولائیف اور زاپوریزیا سمیت کئی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے۔

banner

میکولائیف کے میئر الیگزینڈر سینکیوچ نے بتایا کہ “شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں”، تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

روسی فوج کی جانب سے ان حملوں پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جنگ بندی کے اختتام سے قبل تصدیق کی تھی کہ اسے توسیع دینے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر ہفتہ کے روز جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کا آغاز ماسکو کے وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوا اور اتوار کی رات 12 بجے اختتام پذیر ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024